اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

گورنر مدینہ منورہ کا غیر ملکی کارکنان کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنان ہمارے مہمان ہیں، ان کی فلاح و بہبود اور حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کارکنوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار نبھایا ہے،ہمارا مذہب تمام ملازمین سے ہمدردی کرنے کا درس دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں ورکرز کے لئے تین ہاوسنگ پروجیکٹ جاری ہیں، غیر ملکی کارکنان کو کورونا وائرس سے بچانے اور ان کو بیماری میں مبتلا ہونے پر حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سعودی حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے اہم اقدامات کیے ہیں۔

حکومتی سطح پر ان تمام اقدامات کا نتیجہ تھا کہ بہت سے غیرملکیوں نے اپنے وطن واپس جانے کی بجائے سعودی عرب میں ہی قیام کو ترجیح دی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 30 مارچ کو حکم جاری کیا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج کی سہولت تمام افراد تک پہنچائی جائے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا ویزہ ختم ہو چکا ہے۔ یہ حکم ان بہت سے اعلانات میں سے ایک ہے جو سعودی حکومت نے ملکی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے کیے ہیں۔؎

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں