اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے والا ہے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے حقیقت بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا ملک میں 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اہم بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم یا متروک نہیں کیا جا رہا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار کے نوٹ کو ختم کرنے یا متروک قرار دینے کی خبریں مکمل طور پر جعلی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے، تاہم ان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

جمیل احمد نے مزید کہا کہ اگر بینک بغیر اطلاع دیے ایس ایم ایس سروس پر رقم کی کٹوتی کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایس ایم ایس ریٹس بڑھائے جانے کے باعث بینکوں کے چارجز میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے واضح کیا کہ اکاؤنٹ ہولڈرز پر ایس ایم ایس سروس کے نام پر کٹوتی غیر قانونی ہے۔

کمیٹی نے مرکزی بینک کو ہدایت کی کہ ایس ایم ایس چارجز کاٹنے والے بینکوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ بینک ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنا وقت اور پیسہ بچاتے ہیں، اس کے باوجود صارفین سے اضافی چارجز وصول کرنا قابل قبول نہیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں