بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے مسئلہ کشمیراور فلسطین حل کر نے کا مطالبہ کردیا، چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردوں کا بڑ اسہولت کار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور اورسیزپاکستانیوں کےمسائل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنرپنجاب اوررکن پارلیمنٹ نازشاہ نے مسئلہ کشمیراور فلسطین حل کر نے کا مطالبہ کردیا، دوران ملاقات چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بننے کا حق ادا کر رہے ہیں جبکہ بھارت خطے میں دہشت گردوں کا بڑ اسہولت کار ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں جاری دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی کسی جرم سے کم نہیں، نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

خیال رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیرمیں مظالم پربھارت کےخلاف جنگی جرائم کاکیس چلانے اور علی گیلانی کی شہداقبرستان میں تدفین کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں