لاہور:گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن انتظارکےسواکوئی آپشن کامیاب نہیں ہوگا،عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ،ملاقاتوں میں چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کےخاتمےکاخواب اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا، پی ڈی ایم کے احتجاج سے زیادہ سربراہی اجلاس ہوچکےہیں۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سال 2023تک پی ڈی ایم کےاجلاس،احتجاج ہوتے رہیں گے، 2023تک حکومت قائم رہے گی، اپوزیشن والے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہےہیں۔
چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کا الیکشن انتظارکےسواکوئی آپشن کامیاب نہیں ہوگا، اپوزیشن میں نہ مانوں کی سیاست کررہی ہے، عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے اور اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے پرحکومت نےسمجھوتہ کیانہ ہی آئندہ کرے گی، ہم آئین وقانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتے، پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں،جمہوریت کومضبوط بنایاجارہاہے۔