تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر پنجاب اور انڈونیشین سفیر نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازمی قرار دیا جبکہ انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

گورنرپنجاب نے کہا پاکستان اورانڈونیشیا کےمابین گہرےمذہبی، ثقافتی،تجارتی تعلقات ہیں، انڈونیشیا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنرہے، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، تجارتی وفود کے تبادلے سےدو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا حکومت سرمایہ کاروں کوسہولتیں دینے کے لیے اسپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے ،پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔

اس موقع پر انڈونیشین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انڈونیشین سرمایہ کار پاکستان کےمعاشی استحکام ،ترقی کیلئے اپنا کرداراداکررہےہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں۔

Comments

- Advertisement -