تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘بیورو کریسی رائیونڈ دربار پر حاضری دینا بند کردیں’

لاہور: گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بیورو کریسی کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری کی رپورٹس مجھ تک پہنچنےسےقبل میڈیا میں جارہی تھی، اسی بنا پر پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانےکاحکم دے دیا ہے۔

گورنر پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے پرانے وارداتی ہیں،یہ گینگ کیساتھ کام کرتے ہیں، بیورو کریسی کو خبردار کررہا ہوں کہ رائیونڈ دربارپر حاضری دینا بند کردیں، پنجاب میں ابھی میچ جاری ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں، رائیونڈ دربار کے نہیں۔

دوسری جانب ذرائع چیف سیکریٹری آفس نے بتایا کہ گورنر کو جواب میں کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری نے خط میں اپنی ذمہ داری نبھائی تھی، ان کی ذمہ داری تھی کہ آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرتا، اور پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات درست تھے۔

یاد رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر پرنسپل سیکریٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفرار چیمہ کو خط لکھا تھا، جس پر گورنر پنجاب نے سخت اعتراض کیا اور پرنسپل سیکریٹری کو تبدیل کیے جانے کی سفارش کی تھی۔

گورنر پنجاب نے اپنے پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کو کام کرنے سے روک کر اسپیشل سیکریٹری عمر سعید کو اضافی چارج پر کام کرنے کی ہدایت جاری کر
رکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -