تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا

لاہور : گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا اور عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

گورنرپنجاب کے وکیل منصوراعوان نےل اہورہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ہے اور وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

جسٹس عابدعزیزشیخ نے کہا کہ آپ نے اپنی اسمبلی کےاندریہ معاملہ حل کرلیاہےجواچھی چیزہے، سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگیا ہے۔

آپ نے اپنی اسمبلی میں ہی معاملہ حل کردیا جو اچھی بات ہے ، چاہتے ہیں ایسے معاملات میں عدالت کی مداخلت کم سے کم ہونی چاہیے، اعتماد کے ووٹ کے بعد پرویز الہی اور کابینہ بحال ہوچکے ہیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے کہ گورنر نے آٸین کے مطابق آرڈر کیا اور وزیراعلی نے اعتما کا ووٹ لیا، اگر اسپیکر گورنر کی ایڈواٸس پر اجلاس بلا لیتے تو یہ صورت حال پیدا نہ ہوتی۔

عدالت نے گورنر کے اعتماد کے ووٹ کے خلاف درخواست نمٹا دی جبکہ چیف سیکرٹری کی جانب سے ڈی نوٹیفاٸی کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر نے کہا کہ گورنر نے نوٹیفیکیشن واپس لے کر تسلیم کیا کہ انہوں نے غیر آٸینی اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنا وزیراعلی کا آٸینی حق ہے تاہم اس پر فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں