تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گورنر سندھ کا عمران خان کو فواد چوہدری سے دُور رہنے کا مشورہ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی رہنما فواد چوہدری سے دُور اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کامران ٹیسوری نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فواد چوہدری کے بیان پر زیادہ جواب نہیں دوں گا، اتنا کہوں گا کہ اعداد کا حساب کتاب رکھنے والوں نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری کا ستارہ گردش میں ہے اور تین ماہ تک رہے گا لہٰذا عمران خان فواد چوہدری سے دُور رہیں۔

متعلقہ: کراچی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے بخشش پر چل رہا ہے، گورنر سندھ

پریس کانفرنس میں گورنر سندھ نے کہا کہ سعید غنی خود بتائیں ایم کیو ایم کو کون اکٹھا کر رہا ہے شاہد وہ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ بھرپور حصہ لے گی، ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں اور ان کو پورا کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سب کا دوست ہے لیکن اس کا کوئی دوست نظر نہیں آ رہا، افغانی غیر قانونی طور پر اس شہر میں بستیاں بنا رہے ہیں، اس حوالے سے وفاق سے بات کی ہے، ان کو ملک میں نہ آنے دیا جائے اور بارڈر پر روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -