تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

گورنر سندھ کی میئر استنبول سے زیر تعمیر میٹرو کی رپورٹ شیئر کرنے کی درخواست

استنبول: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میئر استنبول سے شہر میں زیر تعمیر میٹرو کی رپورٹ شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو ( Ekrem İmamoğlu) سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مزید فروغ سمیت باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

استنبول میں بے روزگار پاکستانیوں کے لیے مناسب روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں میں کراچی اور استنبول کو سسٹر سٹیز بنانے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

گورنر سندھ نے استنبول کے میئر کو کراچی آنے کی دعوت دی، جو انھوں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کر لی ہے۔

استنبول میں 120 کلو میٹر پر مشتمل میٹرو کی تعمیر جاری ہے، گورنر سندھ نے زیر تعمیر میٹرو کی رپورٹ شئیر کرنے کی درخواست کی، جس پر میئر کی جانب سے متذ کرہ رپورٹ جلد شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

استنبول ماس ٹرانزٹ سسٹم کی طرز پر کراچی میں بھی ماڈرن ٹرانسپورٹ نظام کے لیے ترکی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم کو گورنر سندھ کی جانب سے کراچی کے دورے کی دعوت دی گئی۔

بلقان شہر میں ماہ نومبر میں سمٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے گورنر سندھ کو میئر استنبول کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی۔ گورنر سندھ نے 29 اکتوبر ترکی کے قومی دن کے حوالے سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Comments