تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’’مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے ’کارتوس‘ ہیں‘‘

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نےجے یو آئی( ف ) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چلا ہوا’ کارتوس‘ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں بلکہ وہ کارتوس بھی نہیں پھلجڑی تھے جو بجھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کبھی زرداری،کبھی نوازشریف اور کبھی عمران خان کوبرا بھلا کہتے ہیں، انہی کے ساتھ پھر کھڑے ہوکر محاذ آرائی شروع کرتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا کی سیاسی بساط الٹنے کو ہے، عمران خان ناصرف یہ بلکہ آئندہ پانچ سال بھی پورے کریں گے، مولانا فضل الرحمان سیاست چھوڑ دیں یہاں ان کی دال گلنے والی نہیں۔

مزید پڑھیں: ‘مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا’

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ ریسٹورنٹ، مدرسہ ، اسکول بند کریں گے مگر جلسے کریں گے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے گڈے اور گڈی کو استعمال کررہا ہے وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف سازش کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -