جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، عمران اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا۔

یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے موقع پر کہی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال پر کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے،پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں