تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’امریکا شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، چاہتے ہیں عافیہ صدیقی کو بھی رہائی ملے‘

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکا کافی عرصے سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں ہماری بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بھی رہائی ملے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستانی قوم فخر سے کھڑی ہے، امریکی صدر نے پاکستانیوں کی تعریف کی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا بالکل آزاد ہے، میڈیا کو شاید اتنی آزادی بھارت میں بھی حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دورہ امریکا مثبت سمت میں چل رہا ہے، شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: شکیل آفریدی کے معاملے پر ابھی کسی فورم پر بات نہیں ہوئی: شاہ محمود قریشی

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کے کیس پر ابھی بات کی جائے گی.

بعد ازاں انھوں نے امریکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے کو امکانی قرار دیا تھا.

یاد رہے کہ پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کو نیویارک کی ایک عدالت نے 86 برس کی قید کی سزا سنائی تھی، عافیہ صدیقی امریکا کے بین الاقوامی سطح پر مشہور تعلیمی ادارے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم رہ چکی ہیں اور وہ ایک ہونہار نوجوان سائنس دان تصور کی جاتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -