منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

حکومت کا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر حکومت برداشت کرے گی ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سول اسپتال کے برنس وارڈ کا دورہ کیا ، عمران اسماعیل کےہمراہ خرم شیرزمان،جمال صدیقی و دیگر بھی اسپتال پہنچے، گورنر سندھ نے طیارہ حادثے میں جھلسنے والوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طیارہ حادثہ سے متاثر ہونیوالے مکانات کی تعمیر حکومت برداشت کرے گی ، وزیراعظم عمران خان نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کےذریعے میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈی این اے کی فائنل رپورٹ آنے میں 10سے15دن لگتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ نہیں آئی ہے، حادثے کے بار ے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، ایسی خبروں سے گریز کیا جائے اور انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جبکہ کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں