تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اگر شک ہے تو عمران خان کو گلے لگا لیں، گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو پیش کش

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کو پیش کش اگر انہیں وزیراعظم کے کرونا پر شک ہے تو عمران خان کو جاکر گلے لگا لیں۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ویکسین لگوانے سے کرونا نہیں ہوا، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام کرونا کو سنجیدگی سے لیں اور کرونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان شکست خوردہ اور تھکے ہوئے انسان ہیں، وہ کوئی بھی الزام کسی پر بھی لگا سکتے ہیں‘۔ گورنر سندھ نے پیش کش کی کہ ’اگر مولانا کو عمران خان کے کرونا پر شک ہے تو وہ وزیراعظم جاکر گلے لگالیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان غیر سیاسی اور ناسمجھ آدمی ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں کہ آگے کیا کرنا ہے، اس لیے وہ کبھی دھرنا اور کبھی استعفے کی بات کررہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر “آئسولیشن ” کی تصویر جاری کردی

گورنر سندھ نے کہا کہ ’ مولانا اور اُن کے ساتھیوں کو معلوم ہے کہ عمران خان روزانہ مضبوط سے مضبوط ترین ہورہے ہیں، چند دنوں کی بات ہے عمران خان نئی اننگز کا جلد آغاز کریں گے، اس وقت پاکستان کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان اور خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین، غیرملکی سفرا اور حکمرانوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -