The news is by your side.

Advertisement

یوم استحصال کشمیر:‌ ’’ خواتین کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسو روتا ہے ‘‘

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیرعوام کے ساتھ کھڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور خواتین کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنا اہم بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور خواتین کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کشمیر کے لوگوں نے نہ جانے 365 دن کس اذیت کے ساتھ گزارے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مودی کے اقدامات سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا، اُس کی پالیسیاں بھارت کو جلد تباہ و برباد کردیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے کونے کونے میں کشمیریوں پر ظلم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج

عمران اسماعیل نے سوال اٹھایا کہ ’ آخر مودی کشمیر میں بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کو کیوں نہیں آنےدیتا۔؟ اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے جس کو وہ سامنے نہیں لاناچاہتا، اسی وجہ سے بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کے کشمیر داخلے پر پابندی ہے۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف  یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی اقدام کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کامل یقین ہے کشمیر آزاد ہوگا، صدر عارف علوی

دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شرکا نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور عالمی برداری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے اس اقدام کے خلاف اپنا کردار ادا کرے تاکہ کشمیری عوام اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں