site
stats
پاکستان

پاکستانی طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کم نہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ پاکستانی طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار میں کسی سے کم نہیں، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں تحقیق پر مبنی تعلیم کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زیبر سے  ڈاکٹر عاصم حسین ملاقات کی اور صوبے بھر میں اعلی تعلیم کے فروغ اور جامعات کے کردار پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے سابق ہائر ایجوکیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں تحقیق پر مبنی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار میں کسی سے کم نہیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاء نے عدالت میں مؤکل کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے تفصیلات جمع کروائیں اور ساتھ میں لندن جانے کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top