site
stats
پاکستان

گورنر سندھ کی لیگی عہدیداروں کو سکھر اور لاڑکانہ کے انتخابات تیاری کی ہدایت

سکھر:ایئرپورٹ پرگورنرسندھ کی زیرصدارت لیگی عہدیداروں کااجلاس ہوا جس میں محمد زبیر نے سکھر اور لاڑکانہ کے عہدیداران کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے اچھے امیدوار کی تلاش کا ٹاسک دے دیا، خورشید شاہ نے کہا کہ اگر گورنر کو سیاسی کاموں کا شوق ہے تو وہ عہدے سے استعفیٰ دے کر ن لیگ سندھ کے صدر بن جائیں۔

سکھر ائیرپورٹ پر لیگی عہدیداران سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے لاڑکانہ اور سکھر کے انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت انتخابات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون پیش کرے گی۔گورنر سندھ نے عہدیداران کو اچھے امیدوار کی تلاش کے لیے کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گورنر سندھ کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

پڑھیں: ’’ گورنر سندھ انتخابی مہم چلائیں گے تو انہیں روکا جائے گا، نثار کھوڑو ‘‘

خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر کا منصب سیاسی نہیں ہوتا اگر انہیں سیاسی جلسے منتعقد کرنے اور عہدیداران سے مٹینگز کرنے کا شوق ہے تو وہ عہدے سے استعفیٰ دے کر ن لیگ سندھ کے صدر بن جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ گورنر سندھ کی سیاسی مٹینگز اور بیانات کا نوٹس لیں کیونکہ اب محمد زبیر ریاست کے آئین کو چلینج کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top