تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

امّ رباب :‌ سندھ کی باہمت اور نڈر لڑکی کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اُمّ رباب چانڈیو سے ملاقات کی جس میں انہوں نے انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے والد، دادا اور چچا کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم لے کر چلنے والی اُمّ رباب چانڈیو سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے انصاف کی فراہمی میں مدد کی اپیل کی۔

گورنر سندھ نے اُمّ رباب کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت اُن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور جلد از جلد قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

یاد رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں ام رباب چانڈیو  کے دادا، والد ،چچا کو قتل کیاگیاتھا، جس کے بعد وکالت کے پیشے سے وابستہ نوجوان لڑکی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی روک کر بھی انصاف کی اپیل کی تھی۔

امّ رباب چانڈیو وکالت سے وابستہ ہیں وہ اپنے والد، چچا، اور داداکے قتل  کیس کی پیروی خود کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ مقامی عدالت میں احتجاجاً ننگے پیر پیش ہوئیں جس کے بعد اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں اور صارفین نے حکام سے اپیل کی تھی کہ وہ امّ رباب کو انصاف دلوائے۔

اطلاعات کے مطابق امّ رباب کے دادا، والد اور چچا کو دادو کی بااثر شخصیات نے قتل کیا جن کے خلاف پولیس بھی کوئی اقدامات نہیں کرتی، اہل خانہ پر بااثر وڈیروں کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا مگر لڑکی نے ملزمان کی ہر بات ماننے سے انکار کیا۔

Comments

- Advertisement -