ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

راحیل شریف کے حوالے سے باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ راحیل شریف کے حوالے سے ان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سابق آرمی چیف راحیل سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں اپنے بیان میں کہیں نہیں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور رینجرز نے کوئی کام نہیں کیا۔

اپنے وضاحتی بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہی جنرل (ر) راحیل شریف کو آرمی چیف منتخب کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلے جنرل ( ر) راحیل شریف نے اچھا کام کیا، راحیل شریف نے جو فوائد لئے وہ ان کا حق ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام میں پاک فوج نے زبردست کام کیا، موجودہ آرمی چیف بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کے کو ر کمانڈر اور ڈی جی رینجرز کا بڑا کلیدی کردار ہے، جس سے امن نظر آرہا ہے، امن و امان کے قیام تک آپریشن جاری رکھیں گے، کراچی کا منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے۔

محمد زبیر نے امن وامان کے قیام میں پیپلزپارٹی کو بھی کریڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اپنے گڑھ لیاری میں آپریشن کیا۔


مزید پڑھیں : راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی، گورنر سندھ


یاد رہے کہ دو روز قبل گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ کہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل تھے، ایسے کہا جاتا ہے جیسے اقبال کی طرح راحیل شریف نے کراچی میں امن کا خواب دیکھا، یہ حقیقت ہے کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں