بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے: گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے۔ حکومت گرنا ملک کے لیے کسی ڈیزاسٹر سے کم نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں سی ای او کانفرنس سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں حکومت گرانے کی تحریک چل رہی ہے۔ حکومت گرنا ملک کے لیے کسی ڈیزاسٹر سے کم نہیں ہوگا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہوگا کہ جو بھی کیئر ٹیکر حکومت ہو وہ غیر جانبدار ہو تاکہ الیکٹورل پروسس کسی بھی مسئلے کا شکار نہ ہو۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ حکومت کی شفاف منتقلی ہو۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ 4 ماہ سے ان کا استعفیٰ مانگا جارہا ہے، ’استعفیٰ مانگنے والے 4 ماہ اور انتظار کرلیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال پاکستان الیکٹورل پروسس میں داخل ہو رہا ہے۔ ’3 بڑی جماعتیں ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، کس کو اقتدار دینا ہے‘۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی خطرناک ترین شہر مانا جاتا تھا، ہم نے کراچی بند کروانے والوں کے دروازے پر ہی تالا لگوا دیا۔ آج کسی کو اس بات کا خوف نہیں کہ کراچی کل بند ہوگا یا نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں