کراچی: گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

کراچی : گورنرسندھ جسٹس ریٹائرسعیدالزماں صدیقی کی نماز جنازہ آج بعدنمازجمعہ گورنرہاوس میں ادا کی جائے گی، نمازجنازہ میں صدر پاکستان ،وزیراعلی سندھ،کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سمیت تینوں صوبوں کے گورنراور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی نمازِ جنازہ پولو گراؤنڈ میں ادا کی جانی تھی تاہم اب اس کا مقام تبدیل کردیا گیا اور اب نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی، گورنرسندھ کی میت  لینے کیلئےاسٹاف اورسیکیورٹی عملہ گورنرہاؤس سے روانہ ہوگیا ہے، گورنرسندھ کے بیٹے افنان صدیقی بھی اسٹاف کے ہمراہ ہیں۔

نمازجنازہ میں صدر پاکستان ،وزیراعلی سندھ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سمیت تینوں صوبوں کے گورنراور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔

میئرکراچی کے احکامات پر پولو گراؤنڈ سے گورنر ہاؤس تک صفائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ میں آنے والوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


مزید پڑھیں : گورنر سندھ انتقال کرگئے


واضح رہے کہ حکومت نے گیارہ نومبر 2016 کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنایا تھا تاہم
سعید الزماں صدیقی طویل علالت کے بعد گیارہ جنوری کو کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

نئے گورنر کی نامزدگی اور حلف برداری تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سندھ کے قائم مقام گورنر ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں