The news is by your side.

Advertisement

گورنر سندھ مزارِ قائد پر حاضری نہیں دیں گے، ترجمان

کراچی: ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث کل وہ مزار قائد پر حاضری نہیں دیں گے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے ، اُن کے سینے میں انفیکشن ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پڑھیں: ’’ قائد اعظم کے اصولوں پر چل کرہی ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے، مراد علی شاہ ‘‘

گورنر ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیعد الزماں صدیقی کل مزار قائد پر حاضری نہیں دیں گے تاہم اُن کی جانب سے قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر اسٹاف پھولوں کی چادر چڑھائے گا۔

یاد رہے کہ دسمبر کی 25 تاریخ کو قائد اعظم کی پیدائش کے  حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جبکہ سرکاری ، سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے مزار قائد پر حاضری دی جاتی ہے۔ولادتِ قائد اعظم کے موقع پر تینوں ملسح افواج کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں