تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

گورنر سندھ کا آفاق احمد سے رابطہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے رابطہ کیا ہے دونوں رہنماؤں کی آج ملاقات متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ جو ان دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو متحد کرنے کے مشن پر ہیں کا مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال، صوبے کی ترقی اور شہری مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بھی خالد مقبول کی قیادت میں آفاق احمد سے ملاقات کی تھی اور انہیں 9 جنوری کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ سے پی ایس پی قیادت کی رات گئے اہم ملاقات

دوسری جانب گورنر سندھ اور پی ایس پی کے وفد میں بھی رات گئے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں شہری مسائل کے لیے جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -