بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

چیمبر میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ تین سال پہلے کے مقابلے میں آج ملکی معاشی حالات میں بہتری ہے، ماضی میں ایل سیز اور فارن ایکسچینج کے بہت مسائل تھے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات میں 2 ارب ڈالرز سے زائد اضافہ ہوا، سپلائی نارمل جارہی ہے، پچھلے تین سال میں اصلاحاتی عمل کے باعث معیشت میں بہتری آئی ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئے ہیں، حوالہ ہنڈی کے سدباب کے لیے بہت کام کیا ہے، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

یہ پڑھیں: مہنگائی کا نیا طوفان: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال برقرار رہی تو اثر آئے گا، تیار رہنا چاہیے، مقاضی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے، بیرونی قرضہ 100 ارب تھا جو اب 103 ارب ڈالرز ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2026 میں گروتھ ریٹ 3.7 فیصد رہا جو گزشتہ سالوں سے بہتر ہے، گزشتہ 10 سالوں میں اوسط شرح نمو 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، جنوری سے جون تک افراط زر 7 فیصد سے اوپر جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہدف کے مطابق رہے گا، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے ہماری قرض ادائیگی کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں