لندن :گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی ، معاشی اصلاحات سے مستقبل میں اچھے نتائج کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پاکستانیوں کےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی، مشیرخزانہ معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے نیویارک سے واشنگٹن واپس گئے۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات اور اداروں میں بہتری سے مستقبل میں اچھےنتائج نکلنے کی امید ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف عہدیدار نے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگےبڑھ رہے۔
خیال رہے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، مشیر خزانہ شوکت ترین واشنگٹن میں ہیں، آئی ایم ایف سےمذاکرات بےنتیجہ ختم ہونے کی اطلاعات درست نہیں۔
یاد رہے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، پاکستان میں تاثردیاجارہاہےکہ مذاکرات ناکام ہوگئےجوغلط ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔