پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس کراچی میں لیڈیز فنڈ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔

بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے، گورنر رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔

پاکستان میں خواتین کے صرف25فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، خواتین کو برابری کے مواقع دے کر معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے، کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔

دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد،7فیصد خواتین کو اکاؤنٹس کی سہولت حاصل ہے، سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں