بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

گورنرشپ کے حوالے سے رابطہ؟ امیرحیدر ہوتی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: گورنرشپ کے حوالے سے اب تک وفاقی حکومتی کی جانب سے کسی نے رابطہ کیا ہے یا نہیں، اس سلسلے میں امیرحیدرہوتی کا اہم بیان آگیا۔

اے این پی رہنما امیرحیدر خان ہوتی نے اےآروائی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ گورنرشپ کے حوالے سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، زیرِگردش خبروں سے متعلق کسی نے اعتماد میں نہیں لیا۔

امیرحیدر ہوتی نے مزید کہا کہ میں اے این پی کا کارکن اور پارٹی فیصلوں کا پابند ہوں، گورنر راج سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی میں تو فرد واحد ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر کےپی کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔

تاہم اگر تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو 3 سیاسی شخصیات کے نام بھی زیرِغور ہیں، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، آفتاب شیرپاؤ کے نام گورنر کے پی کے لیے زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی شخصیات کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو دو سابق فوجیوں کے نام بھی گورنر کےپی کےلیے زیرِغور ہیں، سابق فوجیوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام شامل ہیں۔

گورنر کے پی کی تبدیلی کی خبروں پر فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں