تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بالی ووڈ کے 2 سینئر اداکار کرونا میں‌ مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ کےمزید دو سینئر اداکار کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور گووندا کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

گووندا کے مینیجر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکار کو کرونا کی معمولی علامات ہیں، اُن کا علاج گھر پر ہی کیا جارہا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل گووندا کی اہلیہ اور بچوں کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گووندا نے ملاقات کرنے والے افراد کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شوٹنگ میں‌ مصروف دو ترک اداکار کرونا سے متاثر

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکارہ کرونا کا شکار

اسے بھی پڑھیں: کرونا ویکسین کے منتظر بھارت کے معروف گلوکار وائرس کا شکار

اس سے قبل بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خبر دی کہ انہیں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اکشے کمار نے لکھا کہ ’میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کر لیا ہے‘۔

انہوں نے بھی رابطے میں رہنے والے  تمام لوگوں سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی۔

Comments

- Advertisement -