پیر, جون 8, 2026
اشتہار

گووندا نے ’پاپا رازی‘ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا نے سیکیورٹی گارڈ کی بدتمیزی پر پاپا رازی سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔

سیکیورٹی پر مامور گارڈز ادااکاروں کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران بعض اوقات ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آجاتا ہے ایسا ہی کچھ گووندا کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

گووندا نے ممبئی میں منعقدہ مز انڈیا کوئین پہچان میری سیزن 4 کے گرینڈ فنالے میں شرکت کی جہاں وہ مہمان خصوصی تھے جب وہ ایونٹ سے باہر نکلے تو سیکیورٹی کارڈ نے پاپا رازی کو دھکا دے دیا جس سے ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

آخرکار گووندا کو بیچ میں آنا پڑا اور حالات کنٹرول کرنا پڑے، اداکار نے پنڈال سے باہر جانے سے پہلے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی اور مداحوں کی جانب سے اداکار کے رویے کی تعریف کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ویڈیو میں پاپا رازی کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ ہاتھ کیوں لگا رہے ہو، کیا کررہے ہو؟ آپ انہیں چھو کیوں رہے ہو۔‘

یہ پڑھیں: ’اگر وقت پر نہیں آ سکتے تو فلم کرنے چھوڑ دو‘: گووندا کو ایسا کس نے کہا تھا؟

گووندا نے سیکیورٹی گارڈ سے یہ بھی کہا کہ وہ میرا دوست ہے اور بعد میں معافی مانگنے کے بعد تقریب سے واپس چلے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ گووندا پرسکون شخص ہیں، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ گووندا کی حمایت کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں