منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کیا 2024 میں گووندا پر حملہ ہوا تھا؟ مینیجر کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی(6 فروری 2026): بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے دوران لائسنس یافتہ پستول سے اپنا دفاع کیا۔

پچھلے سال گووندا نے ایک حادثاتی گولی سے اپنے پاؤں میں زخم لگنے کی خبر سے سب کو پریشان کر دیا تھا، جب انہوں نے اپنی لائسنس یافتہ رِوولور کو صاف کرتے ہوئے غلطی سے گولی چلا دی۔

اب گووندا کے مینیجر ششی سنہا نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ اداکار کو مسلسل دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں اور ایک بار ان پر حملہ بھی ہوا تھا۔

ششی سنہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گووندا کو مسلسل دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہے، لیکن شکر ہے کہ جس دن ان پر حملہ ہوا، اس دن ان کے پاس بندوق تھی، انہوں نے سب کو بھگا دیا۔ ورنہ نہ جانے کیا ہو جاتا۔

گووندا کے مینیجر کا کہنا تھا کہ واقعہ رات تقریباً 3 سے 3:30 بجے پیش آیا، جب نامعلوم افراد کا ایک گروہ گووندا کے گھر کے قریب جمع ہوگیا، میں صبح 4 بجے ان کے پاس پہنچا، ہم نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے اور اس رات کی فوٹیج بھی موجود ہے۔

مینیجر نے حملے کی مکمل تفصیلات تو نہیں بتائیں، لیکن بتایا کہ گووندا نے خود دفاع کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے، تاہم انہوں نے واقعے کی درست تاریخ نہیں بتائی اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ آیا یہ وہی واقعہ ہے جو اکتوبر 2024 میں پیش آیا تھا، جب گووندا حادثاتی طور پر خود کو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال گووندا نے خود وضاحت کی تھی کہ گولی کا واقعہ حادثاتی تھا اور وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے بندوق صاف کر رہے تھے۔ اس وقت وہ گھر میں اکیلے تھے۔ ممبئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تھیں، جبکہ کوئی شکایت درج نہیں کی گئی تھی۔

گولی کیسے لگی، بندوق ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟ گووندا نے سب بتا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں