بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بھارتی اداکار گووندا اسپتال میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار گووندا اچانک علیل ہو گئے اور منگل کی نصف شب اپنے گھر میں بے ہوش ہو کر گر گئے۔ واقعے کے بعد انہیں فوری اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کے قریبی دوست لالِت بندال کا کہنا ہے کہ ان کی صحت فی الحال مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

ڈاکٹرز ان کے اچانک بیمار ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے متعدد ٹیسٹ کر رہے ہیں اور رپورٹس کا انتظار ہے۔ جبکہ 61 سالہ بھارتی اداکار کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداح جلد صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی گووندا اسی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے، جب ان کے لائسنس یافتہ ریوالور کے حادثاتی فائرنگ سے ان کے پاؤں کو گولی لگی تھی۔

پریم چوپڑا طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

اس دوران انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گولی نکالی گئی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔
آ
ایک حالیہ وائرل انٹرویو میں اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے مبینہ طور پر گووندا کو ”اچھا شوہر” نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جوڑے نے 1987 میں شادی کی تھی۔ اپنے حالیہ وائرل انٹرویو میں سنیتا کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی بننا بہت مشکل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں