جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

گووندا کی اداکارہ کومل کیساتھ تھائی لینڈ کے کلب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(18 اگست 2026): بالی ووڈ کے نامور اداکار گووندا ان دنوں اپنے مبینہ افیئر اور ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

جہاں ایک جانب ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے ان پر بیٹی کی عمر کی لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، وہیں تنازعات کے اس طوفان کے درمیان گووندا کی تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ایک کلب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں 62 سالہ اداکار گووندا کو پٹایا کے ایک کلب میں اسٹیج پر اپنی مشہور فلموں کے گانوں پر رقص کرتے اور مداحوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

افیئر کی افواہوں اور اہلیہ کی جانب سے طعنوں کے باوجود اداکار کافی پرجوش اور خوش دکھائی دیے۔ ایک موقع پر انہیں پرفارمنس کے بعد لیڈ ڈانسر کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، حال ہی میں گووندا کو مبینہ طور پر کومل رانی سورنکر نامی ابھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے معاشقے کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں۔

ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کی اہلیہ سنیتا نے ایک انٹرویو میں طنز کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور انہیں شرم آنی چاہیے۔ سنیتا نے گووندا کو ’شوگر ڈیڈی‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کی فلمیں تو بنتی نہیں ہیں، پھر کیسی تشہیر کی جا رہی ہے۔

سنیتا آہوجا کے ان سخت اور طنزیہ تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گووندا نے اپنی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ سنیتا ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور انہیں انڈسٹری میں بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہیں۔

گووندا نے کہا کہ مشکل پس منظر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو اس طرح تضحیک کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، اور ان کی اہلیہ کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں