اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

گووندا سے طلاق کا معاملہ، سنیتا آہوجا نے بڑا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

(19 اگست 2026): بولی وڈ اداکار و سیاستدان گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے طلاق کیلیے دائر درخواست واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کے مینجر ششی سنہا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی درخواست واپس لے لی۔

سنیتا آہوجا کو آج اپنے بیٹے یشوردھن کے ہمراہ ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ میں دیکھا گیا جس کے فوراً بعد ششی شنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گووندا کی اہلیہ طلاق سے متعلق اپنی درخواست واپس لینے عدالت پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی حد میں رہیں‘: گووندا کا سنیتا آہوجا کو سخت جواب

گوونندا کے منیجر نے مزید کہا کہ اداکار و سیاستدان نے کبھی کسی کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کہی، سنیتا آہوجا نے ہی کیس دائر کیا تھا اور انہوں نے خود ہی اسے واپس بھی لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاندانی معاملہ ہے، ان کے ذہن میں کوئی بات آئی ہوگی جس کی وجہ سے انہوں نے کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی مارچ 1987 میں ہوئی تھی جسے انہوں نے کچھ عرصے تک خفیہ رکھا اور 1988 میں بیٹی ٹینا کی پیدائش کے بعد عام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں