اسلام آباد: حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب، تاجروں کے بلوں پر ایک سال کیلئے ٹیکس ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور حکومت نے تاجروں کے بلوں پر لگایا گیا ٹیکس ایک سال کیلئے ختم کردیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس ختم کررہے ہیں۔
Federal Minister for Finance and Revenue Mr Miftah Ismail and Federal Minister for Power Mr. Khurram Dastgir Khan announced that on the demand of traders ,Govt has decided to withdraw fixed tax regime on electricity bills for one year. pic.twitter.com/BmqvSGZWxQ
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) August 4, 2022
خیال رہے کہ حکومت نے فنانس بل 2022 میں تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکس ٹیکس لینے کی منظوری دی تھی، جس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج تھے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 3 تا 20 ہزار سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی تاجروں کے احتجاج پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے اس معاملہ کو دیکھنے کی سفارش کی تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کررہے ہیں، امید ہے آپ اس مسئلہ کا کوئی حل نکالیں گے۔