جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کےلیے392 ایکڑاراضی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:پانی وبجلی کےوزیرمملکت عابدشیرعلی کا کہناہےکہ حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کے لیے392ایکڑاراضی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نےداسو پن بجلی منصوبے کےلیے تقریباً تین سو بانوے ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے اور زمین کے مالکان کو انہتر کروڑ پچاس لاکھ روپے ادا کردیے۔

پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی نے ایوان کو بتایاکہ مزید زمین کی خریداری اور مالکان کو ادائیگی بہت جلد کی جائےگی۔

- Advertisement -

عابدشیرعلی نے امید ظاہرکی کہ منصوبے پرکام اگلے دوسےتین ماہ میں شروع ہوگا۔


داسو ڈیم کی تعمیر‘ٹھیکےچینی کمپنی کودے دیے


خیال رہےکہ گزشتہ ماہ  واٹراینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی نےداسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے180ارب کےدو ٹھیکےچینی کمپنی کودے دیےتھے۔

چینی کمپنی کو دیے جانے والے ٹھیکوں میں ڈیم کےڈھانچے سے متعلق سامان کی تیاری اور ہائیڈرالک اسٹیل اسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ زیر زمین پاور کمپلیکس تیار کرنےسرنگیں بنانے اور ہائیڈرالک اسٹرکچر (ایم ڈبلیو 02) کےمنصوبے شامل ہیں۔

یادرہےکہ چینی کمپنی سےکیے جانے والے معاہدے کے تحت منصوبے کا پہلامرحلہ 2021 میں مکمل ہوجائےگا،جس کے تحت 2160 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکےگی۔

واضح رہےکہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا پہلا مرحلے تقریباََ 5 سال میں مکمل ہوگا،جس کے بعد یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کوسالانہ 12 ارب یونٹس بجلی فراہم کر پائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں