بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں، نگراں وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں، ہمیں امپورٹ پر پابندیوں کوختم کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیرخزانہ شمشاداختر نے وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام نگراں وزرا ایک ٹیم بن کرکام کر رہے ہیں، ہم سب ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہم مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کیلئےاصلاحات ناگزیرہیں، عام شہری کومعاشی طور پر خود مختار بنانا ہماری ترجیح ہے۔

نگراں وزیرخزانہ نے کہا کہ کابینہ کی کمیٹیاں فعال ہوگئی ہیں، پرائیویٹائزیشن پرکام کررہےہیں،اسٹیٹ انٹر پرائزز پالیسی بنارہےہیں، اس وقت قرضوں کا بوجھ بینکوں پرہے، بینکوں پر قرضوں کو بوجھ کیپٹل مارکیٹ میں شفٹ کریں گے۔

پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی غیرمتوقع نہیں، آئی ایم ایف کانومبرمیں ریویوآئےگا،اگلامرحلہ پیسوں کےاجرا کاہوگا۔

شمشاد اختر نے بتایا کہ ورلڈبینک کے بھی قرضوں پر فاسٹ ٹریک لے لیں تو وصولی ممکن ہے، توقع ہے 6 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک میں آئےگا، ہمیں امپورٹ پرپابندیوں کوختم کرناہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں