اسلام آباد (6 اگست 2026): وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کرنے کی دعوت دے دی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوگئی جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے تصدیق کر دی
حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ اس پر عامر ڈوگر نے جواب دیا کہ حکومتی پیشکش پارٹی کے سامنے رکھیں گے، مشاورت کے بعد ہی جواب دیا جائے گا۔


