تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مذاکرات کامیاب ، تاجروں کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی 3 ماہ کیلئے مؤخر

اسلام آباد : حکومت نے خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی تین ماہ کیلئے مؤخر کردی ، تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا تاجر نمائندگان کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اورتاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی تین ماہ کیلئے مؤخر کردی گئی۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر نمائندگان کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئےبجلی بل کی حد بارہ لاکھ روپے سالانہ ہوگی، دس کروڑ تک سالانہ سیلز والوں کوودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایا جائے گا ۔

دس کروڑ سالانہ سیل پرٹرن اوورٹیکس کی شرح کو ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے نصف فیصدکردیاگیا ہے، کم منافع ہول سیلرز کیلئے ٹرن اوورکی شرح پرکمیٹی میں مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب مشیرخزانہ عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ بہت اچھی میٹنگ ہوئی ہے، معاملے کو بہترانداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں تاجر بھی خوش ہوں اور حکومت کے مقاصد بھی پورے ہوجائیں۔

مزید پڑھیں : جو شخص بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

یاد رہے گذشتہ روز مشیر خزانہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے ، تاجروں نےشناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ    کیا تھا ،  محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ  حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

بعد ازاں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ نمعاشی استحکام نظر آرہا ہے جب کہ ٹیکسوں کا دائرہ وسیع کررہے ہیں، حکومتی آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خسارہ کم ہورہا ہے،  ٹیکس آمدن بڑھنے سےقرض واپس ادا کرسکیں گے، موجودہ ٹیکس دینےوالوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے جو صفر ٹیکس ادا کررہے ہیں ان سےٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ  تاجر برادری ملک کا اہم حصہ ہے ،ان کی وجہ سے معاشی بہتری آئے گی تاہم 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -