The news is by your side.

Advertisement

حکومتِ پاکستان کا ناروے مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ناروے مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا جو پاکستانی ناروےکےشہری ہوں وہ پاکستانی شہریت رکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اہم فیصلہ کرلیا ، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی ناروے کے شہری  ہوں وہ پاکستانی شہریت رکھ سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ناروے مقیم پاکستانیوں کیلئےسہولت کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کواب ناروے کی شہریت چھوڑنےکی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ناروےمقیم پاکستانیوں نے25جنوری کوپی ایم پورٹل پر شکایت کی تھی، وزیر اعظم کے علم میں معاملہ آنے پر کم سے کم وقت میں فیصلہ کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں