The news is by your side.

Advertisement

ایک ارب 60 کروڑ کا رمضان پیکیج دینے کی منظوری

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل حکومت نے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج دینے کے لیے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج 2017 کیلئے تجاویز تیار کرلی گئی ہیں جس کےتحت حکومت نے رمضان پیکچ کے لیے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

رمضان پیکچ کے تحت 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آٹے پر فی کلو 4 روپے اور چینی پر فی کلو 5 روپے سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں گھی، کوکنگ آئل پر فی کلو 15،15 روپے سبسڈی ، دال چنا پر 15 روپے، دال مونگ ، دال ماش اور دال مسور پر 10 روپے فی کلو کی سبسڈی دینے کی تجویز کی گئی۔

رمضان پیکج کے تحت سفید چنے پر 15 روپے فی کلو، بیسن 15 روپے اور کھجور 20 روپے کے علاوہ چول پر کلو دس روپے، مشروبات کے 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے، 800 ایم ایل کی بوتل پر 10 روپے ، چائے پر 50 اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں