پیر, جون 8, 2026
اشتہار

عیدالاضحیٰ کی آمد: حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عیدالاضحیٰ 2026 کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جس کے تحت عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی، یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کے 27 یا 28 مئی کو متوقع ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا انحصار رویتِ ہلال پر ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام حکوم کی روایتی پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت بڑے مذہبی تہواروں سے قبل ملازمین کو مالی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ عید کے اخراجات جیسے سفر، قربانی اور گھریلو ضروریات بہتر طریقے سے پورے کر سکیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث عام گھروں کے بجٹ پر دباؤ موجود ہے اور عید کے دوران اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے
ید اضافہ متوقع ہے

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں