بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

رواں سال 11 عام تعطیلات اور 23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی، کیلنڈر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں سال عام تعطیلات اور آپشنل چھٹیاں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، جس میں 11 تعطیلات اور 23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی۔

وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت رواں سال 11 عام تعطیلات اور 23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی۔

کیلنڈر کے تحت یکم جنوری کے بعد بینک 18 فروری اور یکم جولائی کو بند رہیں گے جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر اور 23 مارچ کو پاکستان ڈے کی سرکاری چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ 21، 22 اور 23 مارچ کو عید الفطر کی متوقع چھٹیاں ہوں گی اور یکم مئی لیبر ڈے اور 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی ہوگی۔

27، 28 اور 29 مئی کو عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 24 اور 25 جون کو 9 اور 10 محرم کی عام تعطیل ہوگی۔

14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی، جبکہ 25 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی اور 9 نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے کی چھٹی ہوگی۔

اس کے ساتھ مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی تعطیل ہوگی۔

اس کیلنڈر کے مطابق سرکاری اور بینک شعبے کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنے سالانہ شیڈول کے مطابق چھٹیوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں