تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا شکرگزارہوں انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کےساتھ جڑا ہے، مجھ سےپہلے 2وزیرخزانہ نے بڑی محنت سےکام اورمعیشت کو استحکام دیا، ان دونوں حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتارہوں گا۔

حماد اظہر نے کہا ہماری کوشش ہےکہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں ، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت3 روپے فی لیٹر کم کر رہے  ہیں جبکہ ای سی سی میں 1800روپےگندم کی امدادی قیمت رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

چینی کی درآمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، بھارت اورہمسایہ ممالک میں چینی کی قیمت کم ہے، بھارت سے نجی شعبے کو5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی اجازت دی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا پاکستان کی معیشت میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں، جون کے آخر تک بھارت سے کاٹن اور چینی کی امپورٹ کو کھولا جارہاہے ، بھارت سے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے، ہمسائیہ ملک سےچینی 15 سے 20فیصدکم ریٹ پرمل رہی ہے۔

ملکی معیشت کے حوالے سے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تھے تواسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب ڈالر تھے ، ہم نے پرائمری اکاؤنٹ ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ہم نے سرپلس میں تبدیل کیا ، آج ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے ، آئی ایم ایف سے بات چیت چل رہی ہے ان سے رابطے میں ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا میں براہ راست منتخب ہوکر آیاہوں اور لوگوں میں ہی جاؤں گا، ہماری ہر پالیسی کی بنیاد پاکستان کی فلاح اور عوام آدمی کیلئے ہوگی، کبھی کبھی سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں اور درست فیصلہ بھی سخت فیصلہ ثابت ہوتا ہے۔

ان کا گرے لسٹ میں نام سے متعلق کہنا تھا کہ فیٹف ایکشن پلان کےتحت تین چیزیں باقی ہیں جو جون میں مکمل کریں گے، فیٹف میں گرے لسٹ سے باھر آنے کیلئے کوشاں ہیں، جون تک تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل دیگر ممالک کا ماڈل دیکھ کر کیا گیا ، کھلے ذہن سے یہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے لے کر جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کے چیلنجز کا مکمل احساس ہے، آئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالر کی تازہ قسط آچکی ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

خفیظ شیخ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کی قابلیت اور دیانتداری سے کوئی انکاری نہیں ، یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کسے کہاں کام کرنے کاموقع دیتے ہیں، اپنےدور میں حفیظ شیخ سے پوری رہنمائی بھی لیتا رہوں گا۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور میں معیشت کو استحکام ملا ہے، ان کے کردار کی قدر کرتے ہیں، ان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے۔

Comments

- Advertisement -