اسلام آباد: زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب جاری کر دیا گیا ، بینک اکاونٹ میں کتنی رقم پر زکوۃ کی کٹوتی ہوگی؟
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب جاری کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پاکستان میں 2026 کے لیے زکات نصاب 503,529 روپے مقرر کیا گیا ہے، یعنی بینک کے سیونگز اکاؤنٹس سے صرف اس رقم یا اس سے زیادہ بیلنس رکھنے والے صارفین کی زکات کٹوتی جائے گی۔
بینکوں میں 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے ہونے اور زکوۃ خود جمع کرانے کا ڈکلریشن جمع نہ کرانے پر کٹوتی ہوگی اور بینک یکم رمضان کو پبلک ڈیلنگ کی بجائے زکوۃ کی کٹوتی کریں۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان کے پہلے روز، جو 19 فروری 2026 کو متوقع ہے۔ زکات صرف سیونگز اکاؤنٹس، منافع اور نقصان کے شیئرنگ اکاؤنٹس اور اسی طرح کی جمع شدہ رقموں سے کٹی جائے گی۔
بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمع کی گئی زکات کی رقم فوری طور پر Central Zakat Account میں جمع کرائیں اور تمام متعلقہ ادارے جمع شدہ رقم کی تفصیلات کے ساتھ سرکاری رپورٹس بھی پیش کریں تاکہ شفافیت اور درست دستاویزات یقینی بنائی جا سکیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان میں تمام بینکوں کے اوقات کارتبدیل کردیے ہیں۔
ماہ رمضان میں بینک پیر سے جمعرات صبح آٹھ بجے سے لے کر دوپہر پونے دو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


