The news is by your side.

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کے ساتھ کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

دوران اجلاس کابینہ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی سفارش کی جس کو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مئی 2019 میں چیئرمین این ڈی ایم اے کا عہدہ سنبھالا تھا، گزشتہ ہفتے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی بطور چیئرمین خدمات کو سراہا اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشا کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واضح رہے کہ رواں برس این ڈی ایم این اے نے کرونا وبا اور قدرتی آفات بالخصوص سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں آنے والے سیلاب میں زبردست کام کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں