The news is by your side.

Advertisement

شبر زیدی کی جگہ نوشین جاوید امجد چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

اسلام آباد : نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیاہے، اس سےقبل وہ قائم مقام چئیرپرسن کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوشین جاویدامجدکو چیئرپرسن ایف بی آرتعینات کردیاگیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعےنوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی۔

نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسرہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔

نوشین جاوید امجد کوممبرایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کرکے چئیرپرسن ایف بی آرمقررکیا گیا ہے۔

خیال رہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 مئی 2019 کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں