ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

مذاکرات کامیاب، حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں20 فیصد اضافے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں20 فیصد اضافے کی یقین دہانی کرادی تاہم رہنماسرکاری ملازمین کا کہنا ہے تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین میں رات گئےمذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ، جس میں گرفتارملازمین رہاکرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تنخواہوں میں20 فیصد اضافے کا یقین دلایا گیا۔

رہنماسرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافےکےمطالبےپرسرکاری ملازمین کادھرناجاری رکھنےکافیصلہ کیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہےگا۔

- Advertisement -

چیئرمین گورنمنٹ امپلائزالائنس رحمان باجوہ نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن کیلئےدن 2بجےکاوقت دیاگیاہے، کہاگیاکہ رات کےوقت نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا، پُرامیدہیں ہمارےساتھ کیےگئےوعدےپورےکیےجائیں گے۔

رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے احتجاج کررہے رہیں، ایسی کیا قیامت ٹوٹی کہ ملازمین پر تشدد کیا گیا ، میڈیااور ملازمین کے اتحاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نہمارا سیدھا سا مطالبہ ہے تنخواہوں میں تفریق ختم کیاجائے،رحمان باجوہ

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مطالبہ آیاکہ پریس کلب چلےجائیں، حکومتی یقین دہانی پرفیصلہ کیاہےساتھی پریس کلب جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواتوپھرپارلیمنٹ کی طرف آئیں گے۔

چیئرمین گورنمنٹ امپلائزالائنس کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ، افسوس ہوا کہ حکومت کے خلاف نعرے لگے، پی ڈی ایم کابیان آیاتومیں نےکہامعاملےکوسیاسی نہ بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں