اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک انتقال کرنےوالوں کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پیاروں کو کھونے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں ، میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطاق معاون خصوصی زلفی بخاری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بیرون مقیم پاکستانیوں کو پیٖغام دیا ، جس میں بیرون ملک انتقال کرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے میتوں کی وطن واپسی کیلئےحکومتی اقدامات پراعتماد میں لیا۔
زلفی بخاری نے کہا مشکل گھڑی میں جنہوں نےپیاروں کوکھویا دکھ سمجھ سکتاہوں، انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، میتوں کی منتقلی میں عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش رکاوٹ ہے۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز کا کہنا تھا کہ میتوں کو پاکستان لانے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہیں، پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک مشکل میں سب ساتھ ہیں، اندازہ ہے، اوورسیز پاکستانی اس وقت کس تکلیف میں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتاہوں کہ ہرتکلیف میں آپ کےساتھ ہیں، بیرون ملک پاکستان ڈاکٹر دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں کورونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے دنیابھرمیں کوروناکےمریضوں کی تعداد21لاکھ82ہزارسےزائدہوگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5لاکھ 47ہزارسےزائدمریض صحت یاب ہوئے۔