ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی : یومِ پاکستان استقبالیہ تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت یوم پاکستان استقبالیہ تقریبات منسوخ کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات محدود رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری پالیسی اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر یومِ پاکستان (23 مارچ) کی استقبالیہ تقریبات منسوخ کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سال بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سفارتخانوں میں یومِ پاکستان پر روایتی استقبالیہ تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی اور پاکستانی مشنز میں تقریبات کو انتہائی محدود رکھا جائے گا اور صرف پرچم کشائی کی سادہ تقاریب منعقد ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے اس فیصلے کی دو بڑی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اخراجات میں کمی کے پلان کے تحت سرکاری سطح پر بچت کو یقینی بنانا اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔

اسحاق ڈار نے خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں