The news is by your side.

Advertisement

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد: حکومت نے سابق صدرپرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پرمشاورت کے لیے ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیراعظم خود فیصلہ کریں گے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے دائرکردہ درخواست کو خارج کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ پرویز مشرف کو بیرونِ ملک روانگی کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ حکومت خود کرے۔

سابق صدرکے وکیل فروغ نسیم کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد سابق صدر کی بیرونِ ملک روانگی میں کوئی عدالتی پابندی نہیں ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئینی اور قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد وزیراعظم خود فیصلہ کریں گے کہ آیا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالاجائے یا نہیں۔

سابق صدر گزشتہ روز تک ضیا الدین اسپتال میں زیرعلاج تھے ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ انہیں کمر میں درپیش تکلیف کے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانا ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں